PTCL

12 تبصرے »

آج کل میری نیٹ سے کافی سے زیادہ ہی غیر حاضری چل رہی ہے۔
وجہ کوئی خاص نہیں بلکہ میرا نیٹ کنکشن ہے۔
کوئی مہینہ بھر ہوگیا ہے PTCL والوں کی فائبر کی لائن جو کے سمندر کے اندر سے گزر رہی ہے اس میں کوئی خرابی ہے۔

جس کی وجہ سے میرا ڈی ایس ایک کنکشن کسی ڈائل اپ سے بھی بھیگ مانگتا نظر آرہا ہے :sad:
خاص کر اردو محفل اور اردو ٹیک تو بالکل ہے نہیں کھل پاتے۔
ابھی بھی یہ پوسٹ جس مشکل سے ہوئی ہے میں ہی جانتا ہوں۔

جب بھی PTCL والوں کو فون کرکے معلوم کرو کہ یہ پرابلم کب تک حل ہوجائی گی؟
تو یہی جواب ملتا ہے کہ بہت جلد ہونے والی ہے۔ اس بہت جلد کو اب مہینہ ہونے کو آیا ہے۔ لیکن بات وہیں کی وہیں

ہے۔ویسے بہت جلد سے یاد آیا کہ ان کی ویب سائٹ پر لائیو ٹی کا جو آپشن ہے جب بھی وہاں کلک کرو لکھا آتا ہے۔

COMING SOON

اس کو تو جب سے میں نے یہ کنکشن لیا ہے کوئی 4 ماہ سے تب سے ہی یہ لکھا آرہا ہے۔
اب 4 ماہ میں بھی یہ COMING SOON ہوا نہیں۔
اور تو اور جب بھی فون کرکے اس بارے میں معلوم کرو یہی جواب ملتا ہے۔ کہ بس بے فکر رہیں بہت جلد آنے والا ہے۔

لیکن اس بہت جلد سے تنگ آکر میں اب بہت جلد اپنا کنکشن تبدیل کرنے کی سوچ رہا ہوں۔

2020 کا اخبار

12 تبصرے »

ٹیگ ٹیگ

15 تبصرے »

آخر کار لوگوں نے ٹیگ کے اکھاڑے میں مجھے بھی گھسیٹ لیا :razz:

مجھے حجاب نے ٹیگ کیا ہے ۔

اس کھیل کے کچھ قوانین ہیں جو درج ذیل ہیں۔

الف۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔
ب۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔
ج۔ سوالات کے آخر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔
سوالات مندرجہ ذیل ہیں۔

س1۔ ونڈوز یا لینکس؟
ونڈوز

س2۔ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟
کوئی نہیں، دونوں ہی عقل سے ماوراء ہیں :wink:

س3۔ پیپسی یا کوک؟
یہ دل مانگے اوررررررررررر

س4۔ سیب یا انگور؟
ترشی کا اپنا الگ مزہ ہوتا ہے۔

س5۔ کراچی یا لاہور؟
اپنا شہر (کراچی)

س6۔ پاپ میوزک یا راک؟
کوئی نہیں

س7۔ چائے یا کافی؟
کافی ہی کافی ہے :smile:

س8۔ عدنان سمیع یا عاطف اسلم؟
عطااللہ عیٰسی خیلوی :wink:

س9۔ نہاری یا حلیم؟
بریانی

س10۔ لوو میریج یا ارینجڈ؟
جب ہوگی تو خود ہی پتہ چل جائے گا :razz:

س11۔ فورمز یا بلاگ؟
فورم

س12۔ نواز شریف یا آصف زرداری؟
ابھی سیاست میں کوئی نہیں

س13۔ دوست یا کزنز؟
دونوں ہی

س14۔ کرکٹ یا فٹ بال؟
کرکٹ

س15۔ پرسکون یا پریشان؟
پرسکون

اب میں یہ سوال ان 5 لوگوں پرڈالتا ہوں۔

بدتمیز
راہبر
ابوشامل
شگفتہ صاحبہ
ًمحمد وارث